جبری گمشدگیوں کے خلاف چاغی میں احتجاجی مظاہرہ

125

خاموشی توڑنا جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف چاغی، یک مچ میں ایک ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

چاغی ریلی میں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے ہمراہ شہریوں نے اس ریلی میں شرکت کی۔

احتجاج میں شریک مظاہرین نے اس دؤران ریلی نکالی جس نے بعدازاں دھرنے کی شکل اختیار کی جبکہ مظاہرین نے اس دؤران جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے تصاویر ہاتھوں میں اُٹھائے ہوئے اور انکی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھیں۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں اس سے قبل سندھ کے دارلحکومت کراچی اور بلوچستان کے شہروں حب چوکی، خضدار، تربت، پنجگور، خاران، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان حالیہ ماہ بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ اور تیزی کے خلاف کئے جارہے ہیں۔