پنجگور: لاپتہ شخص کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا احتجاج

58

‎ ذاکر دشتی کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین نے دھرنا دیتے ہوئے سی پیک شاہراہ بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ ہونے والے ذاکر دشتی کے لواحقین نے انکی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی-

لاپتہ ذاکر دشتی کے اہلخانہ نے سرادک کے مقام پر سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، لواحقین نے ذاکر دشتی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اہلخانہ کے مطابق ذاکر دشتی کو دو روز قبل مسلح افراد نے اغواء کیا تھا انتظامیہ اس دن سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور کوئی بھی جواب نہیں دے رہا۔

اہلخانہ نے کہا ہے کہ اگر زاکر دشتی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنے احتجاج میں شدت لائینگے۔