سوئی ناردرن گیس کے 3 ملازمین گاڑی سمیت اغواء

899

بنوں کے علاقے بکا خیل سے سوئی ناردرن گیس کے 3 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا، مغویوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے بکا خیل میں سوئی ناردرن گیس کے ملازمین گاڑی میں ڈیزل لوڈ کرکے سیدگئی جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے۔ اغواکاروں نے مغویوں کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں مغوی کہہ رہا ہے کہ میں عنایت اور سلیم ڈیزل کی گاڑی لوڈ کرکے سیدگئی جارہے تھے، ہمیں مسلح افراد آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

مغوی کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم یہ کونسی جگہ اور علاقہ ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان کے مطالبات پورے کرکے ہمیں رہائی دلائیں۔

پولیس کا کہنا ہے مغوی ملازمین کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

ڈی پی اوضیاالدین نے کہا کہ بکا خیل سے اغوا 3 ملازمین کی بازیابی کیلئےآپریشن جاری ہے اور تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم اغواکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ضیاالدین کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نےمغویوں کاویڈیوبیان بھی جاری کیا، ملازمین کوڈیزل سپلائی کرتے گاڑی سمیت اغواکیا گیا تھا، مغویوں کوجلدبازیاب کرالیں گے۔