کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ آج 5547 ویں روز جاری رہا۔
آج لاپتہ راشد حسین کی والدہ نے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نےکہا کہ بیٹے کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف 18 اگست کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے احتجاج کیا جائے گا ۔
انہوں نے اہل کوئٹہ سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
وائس فار بلوچ مسنگ نے کہاکہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ امان اللہ ولد عید محمد کو 12 اگست کو اوتھل بازار سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا جو باعث تشویش اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسکی مذمت کرتے ہیں اور امان اللہ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔