آواران: بلوچ سرمچاروں اور حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے مابین جھڑپ، نقصانات کی اطلاعات

445

بلوچستان کے ضلع آواران میں بلوچ سرمچاروں اور حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھل جھاو میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں دونوں طرف سے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔

تاہم جانی نقصانات کی تصدیق تاحال باضابطہ طور پر کسی نے نہیں کی ہے ناہی انتظامیہ کا موقف سامنے آیا ہے، کسی مسلح تنظیم نے تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی ہے۔