بلوچ راجی مُچی شرکاء پر فائرنگ: مستونگ، نوشکی، دالبندین میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، کوئٹہ میں دھرنا

382

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن اور مستونگ واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔

مستونگ جہاں کل پاکستانی فورسز نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے پر براہ راست فائرنگ کرکے درجن بھر مظاہرین کو زخمی کیا مذکورہ مقام پر شرکاء اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر دھرنا دیا ہے جبکہ شہر میں کاروباری مراکز بند ہیں۔

اسی طرح نوشکی اور دالبندین میں بھی تاجر برادری نے راجی مُچی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کاروباری مراکز بند کئے ہیں ۔

وہاں دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے مقام پر بھی مستونگ واقعہ کے خلاف گذشتہ رات سے احتجاج جاری ہے ۔

خیال رہے پاکستانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں سے نکالنے والے قافلے رکاوٹیں عبور کرکے تربت ڈی بلوچ، تلار اور بزی ٹاپ تک پہنچ چکے ہیں ۔

جبکہ گوادر شہر کی طرف جانے والے تمام سڑکیں فورسز نے بند کرکے بھاری نفری تعینات کیا ہے ۔

خیال رہے کہ آج گوادر پدی زر میں تین بجے بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔