بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات کے مرکزی کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔