کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 2 افراد بازیاب

195

گزشتہ سال پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار دو نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

ضلع کیچ کے علاقے میناز بلیدہ سے گزشتہ برس 20 مئی 2023 کو جبری گمشدگی کا شکار رہنے والے نواجون یارجان منظور اور وسیم شریف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین سمیت وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا طویل احتجاجی کیمپ 5373 ویں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے ۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔