کوئٹہ: ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کی طالبات فیسوں میں اضافے کیخلاف سراپا احتجاج

197

کوئٹہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف طالبات کا احتجاج، طالبات نے فیسوں میں اضافے کے خلاف انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ احتجاج کے باعث یونیورسٹی میں تمام کلاسز معطل رہی۔

طالبات کا کہنا تھا کہ احتجاج بند کروانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی۔ طالبات کا مزید کہنا تھا کہ سمسٹر وائز تمام کلاسز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

طالبات کے مطابق 8 ہزار سے فیس بڑا کر 17 ہزار کر دی گئی۔ یونیورسٹی میں نیو ایڈمیشن فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کر دیے گئے۔