کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، بی ایل اے کے دو ارکان مارنے کا دعویٰ

713

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقابلے میں دو مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔

دعوے کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ علاقے ہزار گنجی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں مقابلے میں دو مسلح افراد مارے گئے تاہم انکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد کا تعلق بلوچ لبریشن آرمی سے ہیں جبکہ ان کی تحویل سے ایک عدد پسٹل، ایک عدد موٹر سائیکل اور تین عدد دستی بم برآمد کیے گیے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کارروائیاں مشکوک رہی ہے جبکہ بعض کارروائیوں میں بلوچستان سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے شواہد ملے ہیں بلوچستان کی قوم دوست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظمیں ان مقابلوں کو جعلی قرار دیتے ہیں۔