کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے قریب پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاحال لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
فورسز دعویٰ کررہے ہیں کہ مبینہ طور پر ایک حملہ آور مارا گیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے عام راہگیر ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں چند گھنٹوں کے اندر دوسرا دھماکہ ہے ۔ پہلا دھماکہ پاکستانی پرچم کی اسٹال پر کیا گیا جبکہ دوسرے دھماکے میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا