بیٹا نذر مری 12 سالوں سے فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہے – والدہ

208

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ سے وڈیو بیان جاری کرتے نیو کاہان، کوئٹہ کے رہائشی خاتون نے کہا کہ میرا بیٹا نذر مری 12 سال سے جبری لاپتہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بیٹے کو فوج لے کر گئی ہے جبکہ رواں سال میرے بہو کے خاندان والے آئے اور انہوں نے کہا کہ آپکے بیٹےکو لاپتہ ہوئے کئی سال ہوگئے ہم اپنے بیٹی کو لے جائینگے، اسکی دوسری شادی کرینگے۔ میرے شوہر نے کہا کہ ہم ایسا ہونے نہیں دینگے جس پر میرے شوہر کو انہوں نے قتل کیا اور میرے بہو کو میرے نواسوں کے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتی ہوں بیٹے کو بازیاب کیا جائے اور مجھےانصاف فراہم کیاجائے۔