بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دالبندین سے حراست میں لیئے گئے استحصالی منصوبے کے 6 سکیورٹی کارندوں، جن میں قابض پاکستانی فوج کے 4 سابق اہلکار بھی شامل ہیں، کو بلوچ قومی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں سزائے موت دیتے ہوئے انہیں ‘تالو’ کے مقام پر ہلاک کردیا۔
ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے 18 نومبر کو چاغی، دالبندین میں خرگوشکان کے مقام پر ایک استحصالی کمپنی کی مائننگ سائٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے وہاں موجود تمام بھاری مشینری، گاڑیوں اور سازوسامان کو نذرِ آتش کردیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران سائٹ کو مسلح تحفظ فراہم کرنے والی کمپنی ‘عسکری گارڈز پرائیویٹ لمیٹڈ’ سے وابستہ قابض فوج کے سابق اہلکاروں ثواب جان سکنہ میانوالی، پنجاب، ساحل محمد سکنہ دریائی، پشاور، مبارک خان سکنہ اوستہ محمد، بلوچستان اور سندھ رینجرز کے سابق اہلکار عبدالمرجان سکنہ میانوالی، پنجاب سمیت کمپنی کے مجموعی طور پر گیارہ ملازمین و کارندوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں سے چھ کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ باقی پانچ کارندے تاحال زیرِ حراست ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیں کہ قابض پاکستانی فوج بلوچستان کے معدنی اور ساحلی وسائل کی منظم لوٹ مار اور غیر ملکی واستحصالی منصوبوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے مختلف پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں، بالخصوص فوجی فاؤنڈیشن کے ذیلی اداروں جیسے ‘عسکری گارڈز پرائیویٹ لمیٹڈ’ کی آڑ میں اپنے ہی ریٹائرڈ اور سابق فوجی اہلکاروں کو منظم انداز میں تعینات کرتی ہے۔ پرائیویٹ گارڈز کا لبادہ اوڑھے یہ اہلکار دراصل قابض فوج کے ہی توسیعی عسکری بازو کے طور پر کام کرتے ہیں، جو نہ صرف جبری وسائل کی منتقلی کو ممکن بناتے ہیں بلکہ مقامی بلوچ آبادیوں کو ہراساں کرنے، علاقے کی مخبری و جاسوسی کرنے اور قابض افواج کے لیئے سہولت کاری فراہم کرنے میں بھی براہِ راست ملوث رہتے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کرچکی ہے کہ استحصالی منصوبوں کو تحفظ دینے والے یہ مسلح کارندے اور سکیورٹی ادارے قابض فوج کے باقاعدہ دستوں کی طرح سرمچاروں کے براہِ راست نشانے پر ہیں، اور انہیں کسی بھی صورت استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔
ترجمان نے کہاکہ دورانِ تفتیش مذکورہ سابق فوجی کارندوں سمیت چھ اہلکاروں کے قابض فوج سے براہِ راست روابط اور استحصالی منصوبوں کو مسلح تحفظ فراہم کرنے کے ٹھوس شواہد سامنے آئے، جس کے بعد انہیں بلوچ قومی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں تمام شواہد اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد، بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار میں شراکت داری اور قابض ریاست کے آلہ کار بننے کے جرائم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت سنائی گئی، جس پر سرمچاروں نے ‘تالو’ کے مقام پر عمل درآمد کیا۔
جیئند بلوچ نے کہاکہ علاوہ ازیں، آج 27 نومبر کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلنگور میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس منظم کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کے 7 اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید 7 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ مزید برآں، مستونگ، گرو کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کی پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی پہنچا کر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں تباہ کردیا۔ جبکہ واشک کے علاقے بسیمہ، پتک کے مقام پر قابض فوج کے قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ اسی تسلسل میں دو روز قبل خضدار، وڈھ میں سونارو کے مقام پر بھی سرمچاروں نے قابض فوج کو ایک مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔
مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کیچ، مستونگ، واشک اور خضدار میں قابض فوج کے خلاف ہونے والے ان تمام حملوں کی ابتدائی ذمہ داری قبول کرتی ہے، جبکہ ان کارروائیوں میں دشمن کو پہنچنے والے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بیان جلد ہی میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔















































