نوشکی: حکومتی حمایت یافتہ شخص عبدالرحمان لانگو مسلح حملے میں ہلاک

1

نوشکی کے علاقے کلی بٹو میں حکومتی حمایت یافتہ شخص و بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ضلعی صدر اور یونین کونسل باغک کے چیئرمین عبدالرحمان لانگو کو نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے عبدالرحمان لانگو کے گھر میں داخل ہو کر ان پر فائرنگ کی، اس دوران اس نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم حملے کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ عبدالرحمان لانگو علاقے میں حکومتی یافتہ شخص کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔