جیکب آباد میں ریلوے ٹریک کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

169

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے سندھ کے ضلع جیکب آباد صدر تھانہ کی حدود میں سم شاخ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔