کیچ: لاش برآمد

22

ضلع کیچ کے علاقے گومازی کے جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت شیرجان ولد عبدالشکور، ساکن گومازی، کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق شیرجان کی لاش گومازی کے جنگلاتی علاقے سے ملی۔ لاش کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں، جس کے باعث واقعے کو فائرنگ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔