بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر کے قریب 220 کے وی بجلی کی دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں دو ٹاورز کو شدید نقصان پہنچا۔
دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔














































