بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہےکہ آج صبح سے شام تک سرمچاروں اور قابض دشمن کے ساتھ جھڑپیں جاری رہی جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی، ڈھاڈر اور سنی کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے کیپٹن عمر کی قیادت میں سبی سے سنی جانے والے ایف سی کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے قریبی فاصلے سے خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے چھ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے
مزید کہاکہ اسی حملے کے دوران مدد کے لیے دوسرا قافلے نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی، جوکہ راستے پر پہلے سے سرمچار گھات لگائے بیٹھے تھے۔ سرمچاروں نے دوسرے قافلے کو شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض دشمن کے چار اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد ہلکار شدید زخمی ہوگئےبعدازاں حملوں کے فورسز نے اپنے لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں سے اُٹھا کر لے گئے ہیں جبکہ بزدل فوج نے ان شدید نوعیت کے حملوں سے خوفزدہ ہو کر عام آبادی پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور متعدد ماٹر گولے داغے اور ہمارے سرمچار باحفاظت نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے
ترجمان نے کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔














































