جیونی: پاکستانی فورسز کا آپریشن، متعدد افراد لاپتہ

102

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی کے نواحی گاؤں پانوان میں آج صبح پاکستانی فورسز کی کارروائی کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں گھروں کی تلاشی اور متعدد افراد کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے صبح سویرے علاقے کا محاصرہ کیا اور متعدد گھروں میں تلاشی لی۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ زیرِ حراست افراد کی تعداد ایک درجن سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں جن ناموں کی شناخت سامنے آئی ہے، ان میں پیرگل ولد احمد، سمیر ولد پیرگل، سراج ولد ابراہیم، رحیم جان ولد حاصل خان، گمان ولد مراد جان، نوید ولد داد محمد، سید محمد ولد لال بخش، شاہزیب ولد سید محمد، ناخدا نور محمد ولد یوسف نور محمد ولد یوسف، امان ولد دادمحمد، حکیم ولد عبدالکریم اور سید محمد ولد یوسف شامل ہیں۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ گنز اور پانوان روڈ کے علاقے سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں بعد ازاں اسپتال منتقل کیا گیا۔