نصیر آباد میں ایک پل کو دھماکے سے نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔ بی آر جی

166

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب بی آر جی سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر قائم ایک پل کو بارودی مواد لگا کر دھماکے سے نشانہ بنا کر شدید نقصان پہنچایا۔ 

ترجمان کے مطابق دھماکہ کے باعث آنے جانے والے ٹریفک معطل ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔