کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ آج بروز پیر 6209ویں روز بھی جاری ۔
وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے یا انہیں قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیاں بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے منافی ہیں، لہٰذا حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
وی بی ایم پی نے اپنے مطالبات دہرائے کہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں۔



















































