حب: ندی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق

14

حب ندی میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق ہوگئے جن کی شناخت 18 سالہ ادیپ ولد عامر، 20 سالہ حذیفہ ولد عبدالحق اور 20 سالہ حارث ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی متعدد نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حب کے مقامی صحافی کے مطابق مذکورہ ندی کراچی اور حب کے شہریوں کے لئے عید سمیت دیگر موقع پر پکنک کا مقام ہوتا ہے البتہ اس دوران ندی نے کئی افراد کی جانیں لے لی ہے-

تاہم ان تمام واقعات کے باجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی سامنے نہیں آسکی ہے-