ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے تین افراد کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، عبدالرحمن ولد خالد اختر، سکنہ آپسر تربت، کو پاکستانی فورسز نے 25 اپریل 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں 12 مئی 2026 کو ڈی سی آفس تربت سے رہا کردیا گیا۔
اسی طرح منور اختر ولد اختر غلام، سکنہ بلوچی بازار آپسر تربت، کو 3 مارچ 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ 15 مئی 2026 کو ڈی سی آفس تربت سے بازیاب ہوکر اپنے اہلخانہ کے پاس پہنچ گئے۔
تیسرے بازیاب ہونے والے شخص عبدالرحمن ولد خالد اختر کی رہائی کی بھی اہلخانہ نے تصدیق کی ہے، جنہیں حراست کے بعد رہا کردیا گیا۔


















































