بلوچستان کے مرکزی علاقے کوئٹہ کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے۔
آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق چلتن اور اس سے متصل پہاڑی سلسلوں میں آج صبح سے آپریشن کی جارہی ہے جہاں مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔


















































