چاغی: عبدالروف ایک مرتبہ پھر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

118

ضلع چاغی کے علاقے امین آباد میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر عبدالروف ایک بار پھر کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق پاکستانی نے رات تقریباً تین بجے گھر کا محاصرہ کیا اور عبدالروف کو اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ عبدالروف کو اس سے قبل بھی 8 ستمبر 2018 کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ وہ تقریباً ڈھائی سال تک لاپتہ رہے اور بعد ازاں پاکستانی فورسز کی تحویل سے بازیاب ہوئے تھے۔