زامران جھڑپوں میں جانبحق آزادی پسند کی شناخت ساچان کے نام سے ہوگئی

413

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فوج کیساتھ جھڑپوں میں جانبحق ایک شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

زامران میں گذشتہ دو روز پاکستانی فوج آپریشن میں مصروف تھی جہاں فورسز کیساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی تھیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کیساتھ جھڑپوں میں ایک شخص کی شناخت شاہ کرم عرف ساچان ولد حاجی امین اللہ سکنہ تسپ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ایک بلوچ آزادی پسند تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔