بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں گذشتہ روز پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر آپریشن کی، آپریشن میں ڈرون طیاروں اور کواڈ کاپٹرز کو دیکھا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز لجے میں پاکستانی فورسز اور حافظ ممتاز کی سرپرستی میں مسلح جھتے “ڈیتھ اسکوڈز” نے فائرنگ کرکے گیارہ دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی اور لاکھوں روپے کا سامان، نقد پیسے لے گئے جبکہ ایک پٹرول پمپ کا پٹرول بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
متاثرہ دکانداروں میں جعفر احمد، گلزار احمد، طاہر، الطاف، شیر احمد، عبدلنبی، حافظ سلیمان، حافظ حبیب، غلام نبی اور داؤد شامل ہیں۔
فوجی آپریشن کے دوران گذشتہ روز پاکستانی فوج نے ڈاکٹر شاہ جہان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا جبکہ اس کے گھر کو بھی نذرآتش کردیا گیا۔
مزید برآں شوآپ کے مقام پر ایک گھر پر مارٹر گولہ لگنے سے خواتین و بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئیں جن میں بی بی ذاکرہ، بی بی شفیقہ، حافظ طاہر اور ایک سالہ بچی نادیہ شامل ہیں


















































