کیچ میں فورسز پر حملہ، خضدار میں دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی

171

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ خضدار میں دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت کے علاقے گِنّہ میں پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران کم از کم آٹھ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی جس کے فوراً بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں ایک دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔