سوراب اور گرگینہ میں پاکستانی فورسز پر تین حملے، کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ناکہ بندی

256

بلوچستان کے علاقے سوراب اور گرگینہ میں تین مختلف واقعات میں پاکستانی فورسز کی گاڑیوں اور پوسٹوں کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر بلوچ آزادی پسندوں نے گھنٹوں تک ناکہ بندی کی۔

سوراب کے علاقے بینچہ میں پاکستانی فورسز کی دو گاڑیوں کو گھات لگائے مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کے ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے کردگاپ، گرگینہ میں گریڈ اسٹیشن اور کوتل کے مقامات پر پاکستانی فورسز کے دو پوسٹوں کو مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اسی دوران بلوچ آزادی پسندوں نے کوئٹہ-تفتان مرکزی شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے ناکہ بندی کی اور اسنیپ چیکنگ جاری رہی۔ ایک علاقائی ذرائع کے مطابق شاہراہ پر ناکہ بندی چار گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔