مشکے : دو حملوں میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

314

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں پاکستانی فوج پر دو حملے کئے۔ پہلے پیدل گشتی ٹیم کو بم سے نشانہ بنایا اور بعد میں ان کی مدد کو آنے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہاکہ تنک میں شردوئی کے مقام پر سرمچاروں نے دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ان کی مدد کو آنے والی قافلے پر سرمچاروں نے قریب سے گھات لگا کر حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد دو لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو کاری ضرب پہنچانے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔