بشیر شر، یوسف شر، دریا خان برہمانی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے سندھ میں احتجاج

143

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور سندھ سجاگی فورم کی جانب سے کراچی سے جبری لاپتہ قوم پرست کارکن بشیر شر ، یوسف شر ، دریا خان برہمانی سمیت تمام لاپتا افراد کی بازیابی کے لیئے آج کراچی پریس کلب اور ملیر پریس کلب پر احتجاج کیئے گئے۔

احتجاج کی رہنمائی سندھ سجاگی فورم کے مرکزی صدر سارنگ جویو ، وی ایم پی رہنما سہنی جویو ، جیئے سندھ قومی پارٹی رہنما نواز خان زنئور اور لاپتا افراد کے لواحقین نے کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بشیر شر اور دریا خان سندھ کے سیاسی کارکن ہیں۔ جنہیں پاکستانی ایجنسیوں نے اٹھاکر جبری لاپتہ کیا ہے۔ سندھی قومپرست کارکنان کے خلاف آپریشن سندھی قوم کی نسل کشی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے سندھ بھر سے تمام لاپتہ کارکنان کو آزاد کیا جائے۔

جبکہ دوسری جانب نوشہرو فیروز ، پڈ عیدن اور پکا چانگ میں جسقم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔ میرپورماتھیلو میں بھی قومپرست کارکنان کی جانب سے احتجاج کیئے۔