کوئٹہ شہر میں 225 مقامات پر 1400 سے زائد آئی پی کیمرے نصب

448

کوئٹہ شہر میں 225 مقامات پر 1400 سے زائد آئی پی کیمرے نصب، کوئٹہ سیف سٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، رواں ماہ باضابطہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کوئٹہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہوگا۔

چیف منسٹر میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق یہ پروجیکٹ کوئٹہ سٹی میں 255 اہم مقامات پر 1400 سے زیادہ آئی پی کیمروں پر مشتمل ہے جس میں جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار شامل ہے جدید ترین نگرانی کا طریقہ کار نہ صرف علاقائی نگرانی کرے گا بلکہ شہر میں امن برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی مدد کرے گا

محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کے مطابق کوئٹہ سیف سٹی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین انسانی وسائل سے لیس ہے۔