جھاؤ حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک، ڈرون کیمرے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بی ایل ایف

342

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں قابض دشمن فوج کی چوکی پر حملہ کیا حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے اور ڈرون کیمرہ بھی سرمچاروں کے حملے میں نشانہ بنا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیر کی شام ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے جھل جھاؤ کے تحصیل کیمپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملہ دیر تک جاری رہا۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔جبکہ حملے کے دوران دشمن کے ایک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کے نظریات، مستعدی اور وطن کے محبت کے جذبوں نے ریاستی اربوں کی مشینری کو زمین بوس کرکے قابض کو جسمانی و نفسیاتی شکار بنا کر اعصابی جنگ میں فتح حاصل کرلی ہے۔ دشمن اپنے شکست کا غصہ عام عوام پر نکال کر اپنے شکست کا واضح اظہار کررہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ریاست مکمل شکست سے دو چار ہوکر بلوچستان سے انخلاء کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض پاکستانی فوسز اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانہ پر ہیں۔