قلات، مستونگ: خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچہ جانبحق، متعدد متاثر

85

بلوچستان کے علاقے قلات اور مستونگ میں خسرے کی وبا سے متعدد بچے متاثر ہوگئے۔ خسرے کا شکار ایک بچہ جانبحق جبکہ دیگر کی حالت غیر ہے-

وباء کے حوالے سے کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ قلات کے علاقے شپچ، زرد غلام جان، منگچر اور مستونگ کے علاقے شیرناپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ چکی ہے جس سے 10 سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں اور ایک بچہ جانبحق ہو چکا ہے –

انہوں نے کہا حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر اس وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور حکومت پر زور دیتے ہیں کی ویکسینیشن میں حصہ لینے والے حکومتی اور نجی ادارے کی ویکسینیشن میں اگر کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف شفاف انکوائری کی جائے۔

بلوچستان میں خسرے کی وبا بار بار پھوٹ رہی ہے جس سے حکومت کے خسرے اور دوسری بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات اور ویکسینیشن پر سوالات پیدا ہورہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر اس وبا سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ مزید ہلاکتوں سے بچنا ممکن بنایا جاسکے۔

آنہوں نے مزید کہا اگر اس عمل میں کوئی کوتاہی موجود ہے یا ان کے استعمال سے مزید خرابیاں پیدا ہورہی ہیں تو حکومت فوراً اس عمل کو روکے اور ایک شفاف انکوائری کرکے ملوث لوگوں کے خلاف اقدامات اٹھائے۔