کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

296

بلوچستان کے ضلع سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت آصف ولد ولد خیربخش سکنہ ہوشاپ دمب کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو آج صبح پاکستانی فوج نے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز آج بڑی تعداد میں علاقے میں تعینات ہے جبکہ تل اور گردنواح میں فورسز کی بڑی تعدادآمد رفت بھی دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی فورسز کی جانب لوگوں کے جبری گمشدگی و فورسز کی بربریت کے خلاف لانگ مارچ جاری ہے، دوسری جانب فورسز لوگوں کو مزید لاپتہ کررہا ہے ۔