دنیا بھر میں ایکس سروس معطل ہوکر رہ گئی

177

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور پرو ایکس تک رسائی حاصل کرنے میں دنیا بھر کے صارفین کو دشواری کا سامنا ہے۔

آن لائن پلیٹ فارمز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق جمعرات کی صبح سے دنیا بھر میں ایکس کی سروسز میں بندش کی شکایات آ رہی ہیں۔

ایکس کے صارفین کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس نہیں دیکھ پارہے ہیں جبکہ پیج پر صرف یہی میسج نظر آتا ہے، ’ایکس پر خوش آمدید۔‘
ٹویٹ ڈیک کھولنے پر صارفین کو یہ پیغام موصول ہوتا ہے کہ ’پوسٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔‘