بلوچ لانگ مارچ مظاہرین پر بے تحاشہ تشدد پر تشویش ہے – ایمنسٹی

398

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمنسٹی کو 21 دسمبر کو اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کے مظاہرین کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال پر گہری تشویش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایمنسٹی نے ان ویڈیوز کا جائزہ لیا ہے جن میں مظاہرین کے خلاف واٹر کینن، آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ آزادی، تحفظ اور احتجاج کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں خواتین، نابالغ اور بوڑھے شامل ہیں۔

کہا گیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اپنے مطالبات کا اعادہ کرتی ہے کہ حکومت پاکستان تمام مظاہرین کو فوری طور پر رہا کریں، اور ان کے خلاف صرف اظہار رائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کے استعمال کے لیے لگائے گئے الزامات کو ختم کریں۔ تمام ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں، خاص طور پر بلوچستان میں، بین الاقوامی معیارات کے مطابق۔ ماورائے عدالت قتل کے متاثرین اور جبری طور پر لاپتہ ہونے والوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینا۔