بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک، خاتون سمیت چھ زخمی

105
File Photo

بلوچستان کے علاقے آواران اور تربت میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے بزداد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالصمد ولد محمد قاسم نامی شخص کو ہلاک جبکہ اسکی بیوی اور باپ کو زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ آواران کے علاقے بزداد بانڈمی کے مقام پر پیش آیا ہے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب تربت سے کراچی جانے والی مسافر بردار بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں ڈمپر درائیور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حادثہ تربت ڈی بلوچ کے مقام پر پیش آیا۔