جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

341

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران کے علاقے جھاؤ میں قابض پاکستان فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے گذشتہ روز شام کے وقت ڈولی جی کے مقام پر دشمن فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔