لورالائی ٹریفک حادثہ، خاتون و بچے سمیت 4 افراد جانبحق، پانچ زخمی

90
File Photo

لورالائی میں دوگاڑیوں میں تصادم کے باعث خاتون و بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے-

ایدھی حکام کے مطابق لورالائی کے قریب شیر جان کڈی ڈی جان شاہراہ پر پروبکس اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں حادثے میں چار افراد جانبحق، پانچ زخمی ہوگئے-

حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں میں بچہ، خاتون اور دو مرد شامل ہیں- جاںبحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔

لورلائی اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کی شناخت صفیہ بی بی ولد عبداللہ عمر 14 سال ، 30 سالہ فیض محمد ولد خان محمد، زرمینہ زوجہ نصیب اللہ، کائنات بی بی ولد عصمت اللہ، عائشہ بی بی ولد عصمت اللہ شامل ہیں۔

جانبحق افراد میں حمید اللہ ولد عبداللہ عمر 30 سال ،زوجہ عبداللہ ،عزت اللہ ،رفیق ولد عبداللہ عمر 9 سال شامل ہیں-