قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ مراد جمالی، ٹریفک حادثات میں 2سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

131

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز قلعہ سیف اللہ کے علاقے ژوب شاہراہ توراسکی کے مقام پر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دوسگے بھائی پائند خان اورگل پسران مجید موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا شوں کو روثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جانبحق پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے حدود مال پڑی کے نزدیک تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے 14سالہ عطااللہ گجر جانبحق ہوگیا ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔