خضدار اور مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

506

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے خضدار اور مستونگ میں دو مختلف حملوں میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز عصر کے وقت خضدار میں مرکزی شاہراہ پر قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ دو گاڑیوں میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب سے گذر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دھماکے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں سواراہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج نے دھماکے کے بعد مذکورہ مقام کا گھیراؤ کرکے میڈیا سے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کی۔

مزید کہاکہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ میں میجر چوک کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی میں سوار اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے کیمپ میں داخل ہورہے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد حواس باختہ دشمن نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

اپنے بیان کے آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔