تربت: مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، خاتون زخمی

370

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کیچ کے نواحی علاقے گورکوپ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رات نو بجے کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا جس کی شناخت ڈاکٹر علی جان ولد صاحب داد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گولیاں لگنے سے اسکی بھابی زخمی ہوئی ہے۔

زخمی خاتون کو علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔