اسلام آباد: مسلح افراد کی فائرنگ، وزیر داخلہ کا محافظ زخمی

678

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے محافظ کو شدید زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ وزیر داخلہ کے گھر کے باہر پیش آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیر داخلہ کے محافظ لال خان بگٹی کو شدید زخمی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ محافظ کے اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

تاہم واقعہ کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔