کوئٹہ: فائرنگ سے دو لیویز اہلکار ہلاک

513

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر گاڑی پر فائرنگ سے دو لیویز اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک افراد کی شناخت لیویز سپاہی محمد یوسف اور لیویز اہلکار ڈرائیور ضیاء الدین کے ناموں سے ہوئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا ۔

واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے مزید تفتیش پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کررہے ہیں۔