زہری فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

260
ثناء اللہ

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے کوچہ آرچنی میں ڈنڈار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ثناءاللہ ولد محبت خان ہرند زہری نامی شخص ہلاک ہوگیا-

زہری لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول ثناءاللہ نورگامہ بازار سے اپنے گھر کندکاشمی سرآب کی طرف جارہے تھے ڈانڈار کے ایریا میں پہلے سے بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انکو ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے-

لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے جبکہ قتل کے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔