مشہور انڈین یوٹیوبر روڈ حادثے میں چل بسا

186

مشہور انڈئن یوٹیوبر دیوراج پٹیل آج صبح ایک المناک روڈ حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔

دیوراج انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس میں اپنے وائرل ‘دل سے برا لگتا ہے’ ڈائیلاگ کے لئے مشہور تھے۔ یوٹیوب پر ان کے 4 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ٹرک نے دیوراج کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری اور دیوراج موٹر سائیکل سے نیچے سڑک پر گر گیا۔ ان کی موت سر اور جسم کے کئی حصوں میں شدید چوٹوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹویٹر پر دیوراج کا ایک پرانا ویڈیو شیئر کیا اور ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔