سعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آیا

351

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔عید الاضحیٰ 28جون کو ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28جون کو ہوگی جبکہ یوم عرفہ 27جون منگل کو ہوگا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا، برونائی میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائیگی۔