خضدار/ نوشکی ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی

127
File Photo

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وہیر ایریا میں کار گاڑی الٹ گئی جس کے سبب پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال روانہ کروایا ۔

دریں اثنا نوشکی میں دوگاڑیوں کے مابین تصادم سے 3افراد زخمی ہو گئے ،زرائع کے مطابق نوشکی مل ایریا فیلڈر اور ٹوڈی کار میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں نوشکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔