پنجگور: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ

406

پنجگور میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، جانی نقصانات کی اطلاع

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایاہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات وشبود میں کسٹم کے قریب فورسز کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو نقصاناتاٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں گذشتہ رات شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ آج صبح فورسز کی بڑی تعدادنے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کیے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے سوردو کے علاقے سے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا تاہم اس حوالے سے مزیدتفصیلات آنا باقی ہے۔